تازہ تر ین

آئی پی پیز ؛ 3 پلانٹس سے زیرو یونٹ پر 2 ہزار کروڑ روپے وصول کیے گئے، گوہر اعجاز

اسلام آباد: سابق نگراں وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے آئی پی پیز معاملے پر کہا ہے کہ 3 پلانٹس سے زیرو یونٹ پر 2 ہزار کروڑ روپے وصول کیے گئے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا کہ پورے ملک کے چیمبرز آف کامرس کے نمائندے آج موجود ہیں۔ بزنس کمیونٹی چاہتی ہے کہ عوام خوش ہوں گے تو کاروبار چلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 40 لوگ جنہوں نے آئی پی پیز لگائے ہیں، سب بزنس کمیونٹی کہہ رہی ہے ہم 24 کروڑ عوام کیساتھ ہیں، ان 40 لوگوں کیساتھ نہیں ہیں۔ بجلی کا ریٹ 60 روپے،کمرشل ریٹ 80 روپے ہے اس پر کوئی کام نہیں ہوسکتا۔ 2 لاکھ کروڑ ہم کپیسٹی چارجز کی مد میں دے رہے ہیں۔ جتنی بجلی بنائیں اس کا پیسہ لیں۔ کپیسٹی پیمنٹ کے نام پر بند کیا جائے۔ آئی پی پیز اور جو پلانٹ بند ہیں ان کا فرانزک آڈٹ کروایا جائے۔

گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ ایسے 3 پلانٹ ہیں جنہوں نے ایک یونٹ نہیں بنایا اور 2 ہزار کروڑ لے لیے۔ سب کو کہتا ہوں پٹیشن سائن کرتے ہیں۔ 6 ماہ سے زائد نگراں سیٹ اپ کا حصہ رہا، صنعت و کامرس کی بہتری کے لیے کام کیا۔ اس سال ساڑھے 3 ارب ڈالر برآمدات بڑھیں۔ سبسڈی کا مقدمہ لڑتا رہا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain