کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 26 ڈالر کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 2458 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں بھی جمعہ کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کا بڑا اضافہ ہوا، جس سے نئی قیمت 2 لاکھ 57 ہزار 300 روپے فی تولہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2057 روپے کے اضافے سے 220593 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔