پاکستانی انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورہ حسین نے اپنے چاہنے والوں کو مذاق مذاق میں اپنے ہمسفر سے ملوادیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنے ’بیٹر ہاف‘ کی تصویر بھی شیئر کر دی۔
خیال رہے کہ اداکارہ ان دنوں آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں موجود ہیں، جہاں وہ اپنے بھائی اور بھابھی سے ملاقات کرنے اور سیر و تفریح کی غرض سے گئی ہیں۔

اسی دوران اداکارہ مختلف جگہوں، شاپنگ مالز، ریستوران سے کھانے پینے کی تصاویر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرکے انہیں بھی اپنے ساتھ اس سفر میں شریک رکھ رہی ہیں۔






































