ممبئی: بالی وڈ اسٹار اجے دیوگن اور اداکارہ تبو کی نئی رومینٹک فلم ’اوروں میں کہاں دم تھا‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی۔فلم کی ریلیز پانچ جولائی کو شیڈول تھی لیکن پرابھاس کی سائنس فکشن فلم ’کالکی2898‘ کی شاندار کامیابی کے بعد اس کی ریلیز ملتوی کی گئی تھی۔فلم ایک ایسے شخص (اجے دیوگن) کی کہانی ہے جو دہرے قتل کے جرم میں 23 برس قید کاٹ کر جیل سے رہا ہوتا ہے۔






































