تازہ تر ین

ڈالر کمانے کی خاطر اپنا ایمان مت بیچیں، مشی خان بھی ‘برزخ’ کے میکرز پر برہم

ماضی کی معروف پاکستانی اداکارہ و میزبان مشی خان بھی فواد خان اور صنم سعید کی متنازع ویب سیریز ‘برزخ’ کے خلاف بول پڑیں۔مشی خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر جاری کی گئی اپنی ویڈیو میں کہا کہ ‘برزخ’ نام سُن کر لگا تھا کہ ہمیں بہت ہی اچھا ڈرامہ دیکھنے کو ملے گا لیکن افسوس اور بدقسمتی سے اس ڈرامے میں تو عجیب ہی چیزیں دکھائی گئی ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ ‘برزخ’ کے میکرز کہہ رہے ہیں کہ یہ انٹرنیشل مارکیٹ کے لیے بنا گیا ہے تو میں ان سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ کونسے انٹرنیشنل ناظرین؟ اُردو زبان میں بنایا گیا ڈرامہ پاکستان اور بھارت میں ہی دیکھا جائے گا، کیا امریکا، یورپ اور افریقا کے لوگ یہ ڈرامہ دیکھیں گے؟اُنہوں نے کہا کہ پاکستانی رائٹر و ہدایتکار ہو کر آپ ہم جنس پرستی اور فحاشی دکھا رہے ہیں، یہ انتہائی شرمناک ہے، آپ کا اپنے ڈرامے میں ایسی بیہودہ چیزیں دکھانے کا مقصد کیا ہے؟ اور آپ کُھلے عام اپنی غلطی کا دفاع بھی کررہے ہیں، آپ کہہ رہے ہیں جس نے ‘برزخ’ دیکھنا ہے وہ دیکھے اور جسے مسئلہ ہے وہ نہ دیکھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain