تازہ تر ین

عمر بٹ سے بریک اپ کیلئے تیار نہیں تھی، جنت مرزا

پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے کہا ہے کہ وہ اپنے ساتھی ٹک ٹاکر اور دیرینہ دوست عمر بٹ سے بریک اپ کے لیے تیار نہیں تھیں لیکن والدین کی رضامندی سے یہ قدم اُٹھایا۔

حال ہی میں جنت مرزا نے معروف اداکار و میزبان احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے کیریئر سمیت نجی زندگی سے متعلق بھی گفتگو کی۔

میزبان نے ٹک ٹاکر سے عمر بٹ کے ساتھ بریک اپ سے متعلق سوال کیا جس پر جنت مرزا نے کہا کہ میں بریک اپ کے لیے تیار نہیں تھی کیونکہ یہ کافی مشکل تھا لیکن مجھے اس بات کی خوشی بھی تھی کہ یہ رشتہ نکاح سے پہلے ہی ختم ہوگیا۔

جنت مرزا نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اگر نکاح کے بعد علیحدگی ہوتی تو وہ بہت زیادہ تکلیف دہ لمحہ ہوتا کیونکہ نکاح کے بعد طلاق ہی ہوتی ہے۔

ٹک ٹاکر نے کہا کہ عمر بٹ سے میری منگنی نہیں ہوئی تھی ہماری صرف بات پکی ہوئی تھی اور مجھے اندازہ ہوگیا تھا کہ میرا اُن کے ساتھ گزارا نہیں ہوسکتا، اسی لیے میں نے اپنے والدین کی رضامندی سے یہ رشتہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain