امریکا: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ٹاپ اسٹار وہاج علی نے خواتین مداحوں کی وجہ سے اہلیہ کے عدم تحفظ کے بارے میں بتا دیا۔
پاکستان سمیت پڑوسی ملک بھارت میں بھی یکساں مقبولیت رکھنے والے معروف اداکار وہاج علی کو خواتین کی بڑی تعداد سوشل میڈیا پر فالو کرتی ہے۔
اداکار کو سال 2023 میں نشر ہونے والی بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ‘تیرے بن’ کی وجہ سے بہت شہرت ملی، اس ڈرامے میں وہاج کے ساتھ خوبرو اداکارہ یمنیٰ زیدی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
ڈرامہ سیریل ‘تیرے بن’ میں وہاج علی کی جاندار اداکاری اور پُرکشش شخصیت نے اُنہیں ملک بھر کی نوجوان لڑکیوں کا کرش بنا دیا۔
لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے وہاج علی گزشتہ کچھ دنوں سے اپنی ساتھی اداکارہ یمنیٰ زیدی امریکا کے دورے پر ہیں جہاں ٹی وی اسکرین کی یہ جوڑی مختلف شہروں کے ایونٹس میں شرکت کررہی ہے۔
اس دورے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک خاتون صحافی نے وہاج علی سے سوال کیا کہ نوجوان لڑکیاں اور آنٹیاں تک آپ کو بےحد پسند کرتی ہیں، کیا خواتین مداحوں کی وجہ سے آپ کی اہلیہ عدم تحفظ کا شکار ہیں؟
اس سوال کے جواب میں وہاج علی نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ میری اہلیہ کو خواتین مداحوں سے کوئی مسئلہ ہے کیونکہ وہ ایک بہترین انسان ہیں۔






































