پاکستانی میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے عُمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد ملک بھر میں ‘می ٹو’ مہم چلانے کا اعلان کیا ہے۔آئمہ بیگ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں کہا کہ عُمرے کی ادائیگی کے بعد مجھے بہت ہمت ملی ہے اور مجھے لگتا ہے کہ میرے ملک کی خواتین کو مضبوط بنانے اور اُنہیں دھوکے باز لوگوں سے بچانے کے لیے ‘می ٹو’ مہم کی بہت ضرورت ہے۔گلوکارہ نے کہا کہ کافی عرصے سے میری نظر میں کئی ایسے شکاری لوگ ہیں جنہوں نے لڑکیوں کی زندگیاں تباہ و برباد کی ہیں لیکن میں چند وجوہات کی وجہ سے اب تک خاموش تھی۔اُنہوں نے کہا کہ میں اپنی خاموشی کی وجہ سے ہمیشہ شرمندہ رہوں گی لیکن اب میں اعلان کررہی ہوں کہ میں بہت جلد ‘می ٹو تحریک’ کا آغاز کرنے والی ہوں، میں خواتین کے لیے آواز بُلند کروں گی۔
