تازہ تر ین

ہمارے لمبے ہاتھ غزہ، یمن، لبنان سمیت ہر جگہ پہنچ جاتے ہیں، اسرائیلی وزیراعظم

تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ہماری ریڈ لائنز بہت واضح ہیں ہم ایک کے بدلے دو حملوں سے جواب دیں گے چاہے دنیا میں کسی بھی جگہ ہو۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس سے خطاب میں کہا کہایران برائی کا محور ہے اور ہم اس کے خلاف ایک کثیر الجہتی جنگ لڑ رہے ہیں۔اسماعیل ہنیہ کے قتل پر ایران یا حزب اللہ کی جانب سے جوابی کارروائی کے حوالے سے اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ہم کسی بھی صورت حال کے لیے تیار ہیں۔ کسی بھی جارحانہ کارروائی پر دشمن کو بھاری قیمت چکانا ہوگی۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران اور حزب اللہ کو دھمکی دی ہے کہ اگر اسماعیل ہنیہ کے قتل کے جواب میں ہم پر کوئی کارروائی کی گئی تو ایک کے بدلے دو حملوں سے جواب دیں گے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے خبردار کیا کہ ہمارے ہاتھ دراز ہیں۔ غزہ، یمن، بیروت اور ہر اس جگہ تک پہنچ جاتا ہے جہاں ضرورت ہو۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain