پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈومیسٹک کرکٹرز کی تنخواہوں میں حیران کن اضافہ کردیا۔گزشتہ روز لاہور میں پریس کانفرنس کے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ڈومیسٹک سطح پر 3 نئے چیمپئینز ٹورنامنٹ منعقد کروانے کا اعلان کیا، جس کے ساتھ ہی ڈومیسٹک کھلاڑیوں کے معاوضوں اور میچ فیس میں بھی اضافہ کیا۔ان ٹورنامنٹس میں سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کے علاوہ گزشتہ 3 برس سے مختلف ایونٹس میں پرفارم کرنے والے 150 کرکٹرز بھی ایونٹ میں حصہ لے سکیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے اِن کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں بھی خاطر خواہ اضافہ کیا ہے۔
کیٹیگری اے کے 40 ڈومیسٹک کرکٹرز کو ماہانہ 5 لاکھ 50 ہزار
کیٹیگری بی کے 50 کھلاڑیوں کو ماہانہ 4 لاکھ
کیٹیگری سی کے 60 کھلاڑیوں کو ماہانہ 2 لاکھ 50 ہزار دیے جائیں گے
سال 2023-24 سیزن کے دوران اِن ڈومیسٹک کرکٹرز کو تنخواہوں کی مد میں محض 50 ہزار سے 3 لاکھ روپے کیٹیگری کے حساب سے دیے جاتے تھے۔






































