لاہور: رائٹر اور ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر ہنی ٹریپ کیس کی ملزمہ آمنہ عروج کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ملتوی ہوگئی۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں خلیل الرحمن قمر ہنی ٹریپ کی ملزمہ آمنہ عروج کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ خلیل الرحمن قمر کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مدعی کی جانب سے وکالت نامہ جمع کروایا ہے۔ عدالت تیاری کے لیے وقت دے۔






































