کراچی: سینئیر اداکارہ روبینہ اشرف متنازع ویب سیریز برزخ کے دفاع میں بول پڑیں۔ایک نجی چینل کوانٹرویو میں سینئیر اداکارہ روبینہ اشرف نے کہا کہ ویب سیریز برزخ میں معاشرے میں موجود مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے۔ پاکستان میں ہم جنس پرستی اور بچہ بازی ہو رہی ہے۔ برزخ سے قبل بھی بولڈ اورخطرناک کہانیاں ڈراموں کے ذریعے پیش کی جا چکی ہیں۔ اڈاری اور مائی ری جیسے ڈراموں کی کہانی برزخ سے زیادہ بولڈ تھی۔روبینہ اشرف کا مزید کہنا تھا کہ ڈراموں میں وہی دکھایا جاتا ہے جو معاشرے میں ہو رہا ہوتا ہے۔ ڈرامے کسی فعل یا خرابی کی ترغیب نہیں دیتے بلکہ شعوردیتے ہیں اور اس برائی کی نشاندہی کرتے ہیں جو معاشرے میں موجود ہوتی ہے تا کہ اسے ٹھیک کیا جا سکے۔






































