تازہ تر ین

لاہور میں جرمن سیاح کو لوٹنے والے 3 ملزمان گرفتار، سامان بر آمد

لاہور پولیس نے جرمن سیاح کو لوٹنے والے 3 ملزمان گرفتار کرکے چھینا گیا کیمرہ اورموبائل فون بر آمد کرلیا۔
پولیس کےمطابق جرمن سیاح سے واردات کرنے والے 3 ملزمان کو غازی آباد اور برکی سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان سے جرمن سیاح کا کیمرہ اور موبائل فون بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ اس سے قبل سی سی پی او نے ان 4 ڈولفن اہلکاروں کو بھی گرفتار کرایا تھا جنہوں نے موقع پر پہنچنے کےباوجود ملزمان کے خلاف کارروائی نہیں کی تھی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈولفن اہلکار وں نے جرمن سیاح کو زبانی کلامی مطمئن کیا اور اسے بھی قانونی کارروائی نہ کرنے کا مشورہ دیتے رہے۔

اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain