تازہ تر ین

‘اولڈ منی’ ریلیز، سلمان خان اور سنجے دت کی طویل عرصے بعد ایک ساتھ واپسی

 ممبئی: بھارتی نژاد کینیڈین پنجابی گلوکار اے پی ڈھلن نے اپنا نیا گانا ‘اولڈ منی’ ریلیز کردیا جس میں بالی ووڈ اسٹارز سلمان خان اور سنجے دت بھی جلوہ گر ہوئے ہیں۔

بالی ووڈ کی سُپر ہٹ فلم ‘ساجن’ کے اسٹارز سلمان خان اور سنجے دت نے اے پی ڈھلن کے نئے گانے ‘اولڈ منی’ کے ذریعے طویل عرصے بعد دوبارہ اسکرین پر ایک ساتھ واپسی کی ہے۔

سلمان خان اور سنجے دت کے مداح دونوں اسٹارز کو ایک ساتھ دیکھ کر خوش ہوگئے ہیں، اے پی ڈھلن نے اپنے یوٹیوب چینل پر ‘اولڈ منی’ ریلیز کیا ہے جس پر صرف ایک گھنٹے میں 50 ہزار سے زائد ویوز آچکے ہیں

گانے میں سلمان خان کو مرکزی کردار میں دکھایا گیا ہے جبکہ گانے میں سنجے دت کی انٹری آخر میں مختصر کردار میں ہوتی ہے۔

اس گانے کی مشترکہ ہدایتکاری شان گوتم اور خود اے پی ڈھلن نے کی ہے، اس گانے کا حصہ بننے کے لیے گلوکار نے سلمان خان اور سنجے دت کا شکریہ بھی ادا کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain