بھارتی اداکارہ لارا دتا بھی پاکستانی جیولین تھرور ارشد ندیم کی تعریف کرنے سے خود کو نہ روک سکیں۔
انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر جاری تصاویر میں ارشد ندیم کی شاندار تھرو کی تعریف کی۔
ارشد ندیم نے تاریخ رقم کردی، سالوں بعد پاکستان کے نام گولڈ میڈل
پیرس اولمپکس 2024 میں جیولین تھرو کے مقابلے میں ارشد ندیم نے بھارت کے نیرج چوپڑا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 92.97 میٹر کی تھرو کی اور پاکستان کو 40 سال بعد پہلا گولڈ میڈل جتوایا۔
یہ اولمپک کی سب سے بہترین جبکہ دنیا میں اب تک پھینکی جانے والی چھٹی سب سے طویل جیولن تھرو تھی۔
ارشد ندیم نے92.97 میٹر کی تھرو کرکے نیا اولمپک ریکارڈ بھی بنایا جبکہ بھارت کے نیرج چوپڑا نے سلور میڈل اپنے نام کیا۔






































