اسلام آباد: رواں مالی سال 2024-25 کے دوران اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر قرض ملے گا۔
ذرائع کے مطابق اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے پہلی سہہ ماہی کے لیے 10 کروڑ ڈالر رواں ماہ موصول ہوں گے جوکہ تیل خریداری کے لیے استعمال ہوں گے۔
تیل خریداری کے لیے ہی اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے دوسری سہہ ماہی میں 15 کروڑ ڈالر ملیں گے جبکہ تیسری اور چوتھی سہہ ماہی میں 25 کروڑ ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔