Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا
    • راول ڈیم میں سینکڑوں مچھلیاں مردہ پائی گئیں
    • محکمہ موسمیات نے کراچی میں تین روزہ بارشوں کی پیشگوئی کر دی
    • سنر نے زویریف کو شکست دے کر ومبلڈن کا مسلسل دوسرا ٹائٹل جیت لیا
    • ’جراسک پارک‘ کے نامور اداکار سیم نیل 78 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
    • "وہ ایک مسخرا ہے…” انوپم کھیر سے متعلق نصیر الدین شاہ کا پرانا بیان سوشل میڈیا پر دوبارہ ہائی لائٹ
    • ساہیوال میں افسوسناک واقعہ؛ طالب علم کا نہر میں کودنے سے قبل آخری وائس نوٹ، زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
    • شیخ حمد کے انتقال پر شہباز شریف کی قطر کے امیر سے ملاقات، تعزیت کا اظہار
    • گوادر نے تاریخ رقم کر دی! پاکستان کا پہلا سمندری ایندھن بھرنے کا آپریشن کامیابی سے مکمل
    • عدالت نے مونال ریسٹورنٹ کی مسماری کو غیر قانونی قرار دے دیا
    • نا روے شرط ہارنے کے بعد نارویجن ایئر نے عارضی طور پر برٹش ایئرویز کا لوگو اپنا لیا
    • خلیجی مارکیٹ میں بے چینی کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمت 4 لاکھ 30 ہزار روپے سے نیچے آ گئی
    • فیفا 2030 ورلڈ کپ کو 64 ٹیموں تک توسیع دینے پر غور کر رہا ہے، جیانی انفانٹینو
    • تاریخ رقم: فیفا کی ٹاپ چار رینکنگ ٹیمیں پہلی بار ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
    • شاہین آفریدی لنکا پریمیئر لیگ میں ڈیبیو کے لیے تیار
    • قطر کے امیری دیوان نے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال کا اعلان کر دیا
    • ایران کا شہید سپریم لیڈر اور جاں بحق شہریوں کے لیے انصاف کا عزم
    • ایران کا دعویٰ: اردن کے فضائی اڈوں پر حملے
    • امریکی فوج کے مطابق ایران میں درجنوں مقامات پر نئی فضائی کارروائیاں
    • ایران کا کویت اور بحرین کے فضائی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    محسن عباس حیدر نے دُنیا بھر کی خواتین سے معافی مانگ لی

    By Khabrain Newsاگست 19, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

     لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان محسن عباس حیدر نے بھی پڑوسی ملک بھارت میں پیش آنے والے بہیمانہ کولکتہ ریپ کیس کے خلاف آواز بُلند کرلی۔

    بھارت کی ریاست مغربی بنگال کے شہر کولکتہ میں 9 اگست کو 31 سالہ ڈاکٹر کو میڈیکل کالج میں خون میں لت پت مردہ حالت میں پایا گیا تھا، آر جی کار میڈیکل کالج کے اسٹاف نے بتایا تھا کہ ڈاکٹر 36 گھنٹوں پر شفٹ کے تقریباً 20 گھنٹے کام کرنے کے بعد کالج کے سیمینار ہال میں کچھ دیر آرام کے لیے چلی گئی تھیں۔

    تاہم، اگلے روز سیمینار ہال سے خاتون ڈاکٹر کی نیم برہنہ حالت میں لاش ملی، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق خاتون ڈاکٹر کو ایک سے زائد مردوں نے انتہائی بے دردی سے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر گلا دبا کر قتل کردیا۔

    بھارت میں خواتین کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے بڑھتے ہوئے کیسز کے خلاف جہاں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف سراپا احتجاج ہے تو وہیں بالی ووڈ شخصیات بھی سوشل میڈیا کے ذریعے کولکتہ ریپ کیس کی آواز بن گئی ہیں۔

    بالی ووڈ شخصیات کی جانب سے آواز بُلند کرنے کے بعد، اب کئی پاکستانی فنکار بھی کولکتہ ریپ کیس میں انصاف کا مطالبہ کررہے ہیں، یہ فنکار سوشل میڈیا کے ذریعے بھارتی خاتون ڈاکٹر کے حق میں آواز اُٹھا رہے ہیں۔

    ان فنکاروں کی فہرست میں پاکستانی اداکار محسن عباس حیدر بھی شامل ہوگئے ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا پر خصوصی پوسٹ جاری کی۔

    محسن عباس حیدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر جاری کی گئی پوسٹ میں کہا کہ کولکتہ میں خاتون ڈاکٹر کے ساتھ پیش آنے والے دردناک واقعے پر میں دنیا کی ہر عورت سے معافی مانگنا چاہتا ہوں۔

    اداکار نے کولکتہ ریپ کیس میں 31 سالہ خاتون ڈاکٹر کے والدین کے لیے انصاف کا مطالبہ بھی کیا۔

    واضح رہے کہ کولکتہ پولیس نے خاتون ڈاکٹر کے ریپ کیس میں ایک پولیس اہلکار کو گرفتار کرکے واقعے کا ذمہ دار قرار دیا ہے جو پولیس افسران اور ان کے اہل خانہ کو اسپتالوں میں داخل کرانے اور طبی امداد کی فراہمی کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ’جراسک پارک‘ کے نامور اداکار سیم نیل 78 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

      "وہ ایک مسخرا ہے…” انوپم کھیر سے متعلق نصیر الدین شاہ کا پرانا بیان سوشل میڈیا پر دوبارہ ہائی لائٹ

      کامیڈین اللہ رکھا کو لائیو ٹی وی پروگرام کے دوران دل کا دورہ پڑ گیا

      تازہ ترین

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.