تازہ تر ین

ملتان میں 145 ملی میٹر بارش، 48 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

ملتان: پنجاب کے شہر ملتان اور گردونواح میں 145 ملی میٹر بارش ہوئی جس کے بعد بارش کا 48 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

نمائندہ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملتان شہر اور گردو نواح میں تیز ہواؤں اور شدید گرج چمک كے ساتھ  كالی گھٹائیں  جم كر برسیں، مختلف مقامات پر کم سے کم 83 جبکہ زیادہ سے زیادہ 145 ملی میٹر طوفانی بارش ریکارڈ کی گئی جس کے بعد 48 سالہ  ریكارڈ ٹوٹ گیا۔

واسا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شہر اور گردونواح میں منگل كی دوپہر كالی گھٹائیں چھائیں، جس کے باعث دن کے وقت میں اندھیرا چھا گیا اور پھر بادل کھل کر برسے۔ سب سے زیادہ بارش نو نمبر، رشید آباد، چوک كمہارانوالہ ، متی تل ،ناردرن بائی پاس خانیوال روڈ ، بوسن روڈ ، ایم ڈی اے چوك، پرانا شجاع آباد روڈ ، قاسم بیلہ ، كینٹ كے علاقوں  میں  ریكارڈ كی گئی۔

واسا حكام كے مطابق ملتان میں  1976 میں 134.5 ملی میٹر بارش ریكارڈ كی گئی تھی جبكہ منگل كو چونگی نمبر نو ڈسپوزل اسٹیشن پر 147 ملی میٹر تک بارش ریكارڈ كی گئی جس سے بارش كا 48 سالہ ریكارڈ ٹوٹ گیا۔

آج وقفے وقفے سے كہیں  تیز كہیں  ہلكی  بارش كا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا۔ محكمہ موسمیات كے اعداد و شمار کے مطابق ایئرپورٹ اور اطراف میں  83 ملی میٹر بارش ریكارڈ ہوئی۔ محكمہ موسمیات كے مطابق آئندہ دو روز كے دوران مختلف مقامات پر وقفے وقفے سے بارش كا امكان ہے جبكہ ملتان میں  منگل كو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.2 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریكارڈ كیا گیا كیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain