تازہ تر ین

برطانیہ نے اسرائیل کو اسلحہ کی برآمد پر جزوی پابندی لگا دی

لندن: برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو اسلحہ کی برآمد پر جزوی پابندی لگا دی گئی ہے۔

برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ جزوی پابندی ایسی اشیا پر لگائی گئی جو غزہ تنازع میں حماس کیخلاف استعمال ہو سکتی ہیں۔

پابندی کا اطلاق لڑاکا طیاروں، جنگی ہیلی کاپٹروں اور ڈرونز کے پُرزوں پر بھی ہو گا۔

برطانیہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق اسرائیل کے سیلف ڈیفنس کے حق کی حمایت جاری رکھے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں خدشہ ہے کہ ہمارے ہتھیار بین الاقوامی انسانی کی خلاف ورزی کیلئے استعمال ہو سکتے ہیں۔

اسرائیلی وزیر خارجہ کاٹز نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کے فیصلے سے ہمیں مایوسی ہوئی۔ اس سے حماس اور اس کے سرپرست ایران کو غلط پیغام پہنچے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain