تازہ تر ین

سعودی عرب کی فلاڈیلفی کوریڈور سے متعلق نیتن یاہو کے بیان کی سخت مذمت

ریاض: سعودی عرب نے غزہ میں فلاڈیلفی کوریڈور سے متعلق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے بیانات کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سعودی عرب نے غزہ مصر سرحد کے بارے میں اسرائیلی بیانات کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ مملکت اس معاملے پر قاہرہ کے ساتھ کھڑی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے گزشتپ رات جاری ہونے والے ایک بیان میں مصر کی سرحد سے متصل جنوبی غزہ میں فلاڈلفی کوریڈور پر اسرائیلی عزائم کی سخت مذمت کی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ وہ مستقبل قریب میں فلاڈیلفی راہداری میں فوجیوں کو رکھنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فلاڈیلفی کوریڈور یا زیادہ درست الفاظ میں کہا جائے تو غزہ کے جنوبی اختتامی مقام کو ہمارے ہاتھ میں ہونا چاہیے۔

مصر نے کہا ہے کہ وہ راہداری پر اسرائیل کی موجودگی کو قبول نہیں کرے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain