تازہ تر ین

اٹک میں سونے سمیت تمام معدنیات کی بلااجازت کھدائی روکنے کیلیے دفعہ 144 نافذ

لاہور: معدنی ذخائر اور ماحول کے تحفظ کے لیے حکومت پنجاب نے اٹک اور چکوال میں 2 ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی۔

ضلع اٹک کی حدود میں دریائے سندھ کے اطراف سونے سمیت تمام معدنیات کی بلا اجازت کھدائی پر دفعہ 144 نافذ کی گئی جبکہ کان کنی یا کھدائی کی مشینری کی نقل و حمل پر بھی 2پابندی عائد کی گئی۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پلیسر گولڈ قومی خزانے کے لیے اہم ترین معدنیات میں سے ایک ہے۔

صوبائی حکومت نے ضلع چکوال میں درختوں کی کٹائی اور نقل و حمل پر پابندی عائد کر دی، پابندی کا اطلاق نجی اور سرکاری دونوں زمینوں پر ہوگا۔

ضلع چکوال میں درختوں کی کٹائی کے ساتھ ٹمبر کی نقل و حمل پر مکمل پابندی ہوگی۔

حکومت پنجاب نے قدرتی ماحول، مقامی آبادی اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے فیصلہ کیا ہے، بڑے پیمانے پر درختوں کی کٹائی نشیبی علاقوں میں سیلابی ریلوں کے خطرات بڑھا رہی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain