تازہ تر ین

پاک فضائیہ کے جوانوں نے اپنی بہادری سے دشمن کے ناپاک عزائم کوخاک میں ملایا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کے جوانوں نے اپنی بہادری سے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔یوم فضائیہ کے موقع پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 7 ستمبر 1965 کے دن پاک فضائیہ کے شاہینوں نے جرات، بہادری ، شجاعت کی تاریخ رقم کی۔ عددی تعداد میں کم ہونے کے باوجود پاک فضائیہ کے بہادر جوانوں نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ ایم ایم عالم نے ایک منٹ کے اندر دشمن کے 5 طیارے تباہ کر کے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا تھا۔ پوری قوم کو پاک فضائیہ پر فخر ہے۔ وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فضائیہ کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain