تازہ تر ین

ماں نہیں بن سکتی، سیلینا گومز کا انکشاف

مشہور بیوٹی برینڈ ‘ریئر بیوٹی‘ کی مالکن و امریکی گلوکارہ سلینا گومز نے ارب پتی ہونے کے باوجود بھی مداحوں سے  زندگی کی سب سے بڑی کمی کا انکشاف کردیا۔

امریکی جریدے ‘وینٹی فیئر‘ کو دیے جانے والے اپنے انٹرویو میں  32 سالہ گلوکارہ سلینا گومز  نے اگلے چند سالوں میں اپنی فیملی  شروع کرنے کے منصوبے  پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے مداحوں کو زندگی کی ایک تلخ حقیقت بتادی۔

گلوکارہ کا کہنا تھا کہ ‘کوئی بھی انسان خواہ وہ مرد ہو یا عورت اُس کے لیے سب سے اہم چیز خاندان ہے، میں بھی چاہتی ہوں کہ میری بھی فیملی ہو مگر میرا فیملی قائم کرنے کا سفر بہت سے لوگوں سے بہت مختلف ہے کیونکہ  ‘میڈیکل کنڈیشنز‘ کی وجہ سے میں ماں نہیں بن سکتی‘۔

کڈنی ٹرانسپلانٹ کے باعث مشکلات

میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں گلوکارہ سلینا کا کہنا تھا کہ ‘2017 میں  میرا کڈنی ٹرانسپلانٹ ہوا تھا  جس کے بعد میرا حاملہ ہوکر بچے کا وزن اٹھانا میری صحت کیلئے مضر ہوگیا ہے،  یہی وجہ ہے کہ میں بچہ پیدا نہیں کرسکتی‘۔

سلینا کا کہنا تھا کہ ‘میں نے ایسا کبھی نہیں سوچا تھا تاہم اتنی دولت ہونے کے باوجود بھی بدقسمتی سے میں ماں نہیں بن سکتی کیونکہ ایسا کرنا میری اور بچے دونوں کی زندگی کو خطرے میں ڈال سکتا ہے‘۔

گلوکارہ کا کہنا تھا کہ ‘جب مجھے یہ پتا چلا تو اس حقیقت کو قبول کرنا میرے لیے بالکل بھی آسان نہیں تھا، اس بات نے مجھے ایک لمبے عرصے تک ڈپریشن میں مبتلا رکھا مگر اب میں سچائی کو قبول کر چکی ہوں اور یہی حقیقت ہے‘۔

واضح رہے کہ گلوکارہ سیلینا گومز  نے 5 سال قبل ‘ریئر بیوٹی’ کے نام سے اپنا میک اپ برانڈ لانچ کیا تھا  جس کی کامیابی نے انہیں محض 32 سال کی عمر میں  بلومبرگ بلینیئر انڈیکس میں ٹیلر سوئفٹ اور ریحانہ کے ساتھ ساتھ ‘سب سے کم عمر سیلف میڈ’ ارب پتی بنا دیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain