تازہ تر ین

لاہور ہائیکورٹ نے چئیرمین نادرا کو ہٹانے کا فیصلہ معطل کردیا، عہدے پر بحال

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے چئیرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر کی تقرری کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے انہیں عہدے پر بحال کردیا۔

چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کو عہدے سے ہٹانے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت ہوئی۔سماعت جسٹس چودھری محمد اقبال پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔

جسٹس چودھری اقبال نے پوچھا کہ درخواست میں کونسا نوٹی فکیشن چیلنج ہوا تھا؟
سرکاری وکیل نے بتایا کہ درخواست میں نگران حکومت کا چئیرمین نادرا کی تقرری کا نوٹی فکیشن چیلینج ہوا تھا، درخواست گزار کی درخواست صرف نگران حکومت کے نوٹی فکیشن کی حد تک محدود رہی، درخواست گزار نے کبھی بھی نئے رول کو چیلنج نہیں کیا۔
درخواست گزار نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ پر مشتمل ایک رکنی بینچ نے چیئرمین نادرا کی تعیناتی کو کالعدم قرار دیا تھا، عدالت چیئرمین نادرا کو عہدے سے ہٹانے کا سنگل بینچ کا فیصلہ کلعدم قرار دے

لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے چیئرمین نادرا کو ان کے عہدے پر بحال کردیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain