تازہ تر ین

‘کبھی میں کبھی تم’:کاسٹ کی پردے کے پیچھے شرارتیں

پاکستانی سپر ہٹ ڈراما ‘کبھی میں کبھی تم’ کے پردے کے پیچھے ہونے والی مستیوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

ان دنوں اردو زبان سمجھنے والے افراد ڈراما ’کبھی میں کبھی تم‘ کے سحر میں مبتلا ہیں اور ہر طرف شرجینا اور مصطفیٰ کے ناموں کا شور ہے۔

ڈرامے میں فہد مصطفٰی کو ’مصطفیٰ‘ نامی بےفکر اور لاابالی لڑکے  جبکہ ہانیہ عامر  کو ‘شرجینا‘ نامی ہونہار لڑکی کا کردار ملا اور دونوں کی جادوئی کیمسٹری ناظرین کے دلوں کو بھا گئیں۔

ڈرامے کی کہانی میں صرف ‘مصطفیٰ’ اور ‘شرجینا’ کے کردار ہی نہیں بلکہ ‘رباب’ اور ‘عدیل’ نامی کردار بھی سب کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

رباب کو شرجینا کی جیٹھانی دکھایا گیا ہے جس کا تعلق امیر خاندان سے ہے اور شرجینا کی شادی مصطفیٰ سے قبل اپنے موجودہ جیٹھ عدیل سے ہی ہونے والی تھی لیکن اس نے شرجینا کے آگے امیر رباب کا انتخاب کیا اور یہی کہانی کا سب سے برا ٹوئسٹ ثابت ہوا۔

اگرچہ ٹی وی اسکرینز پر بعض کرداروں کی قربت دکھائی جارہی ہے تو چند سے کدورت دکھائی جارہی ہے لیکن یہ صرف ڈرامے کا حصہ بننے والے ہی سینز ہیں کیونکہ ڈرامے کی پوری کاسٹ سیٹ پر خوب مستیاں کرتی رہتی ہے اور اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ان مستیوں کی تصاویر بھی شیئر کرتی ہے جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں۔

 تصاویر میں کہیں ہانیہ عامر کو مہندی لُک میں تیار ڈرامے میں اپنی چھوٹی بہن کے ساتھ پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ایک تصویر میں فہد مصطفیٰ کو سیلفی لیتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ انکے پیچھے ہانیہ عامر، عماد عرفانی، نعیمہ بٹ اور بشریٰ انصاری کو شرارتی چہرے بنائے دیکھا جاسکتا ہے۔

ایک تصویر میں فہد مصطفیٰ کو عماد عرفانی کے ساتھ پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ایک تصویر میں ڈرامے کے ‘عدیل’ اپنی نہ ہونے والی اہلیہ اور موجودہ بھابھی ‘شرجینا’ کے ساتھ کھڑے نظر آئے۔

متعدد تصاویر ڈرامے میں شوٹ ہونے والے شادی کے سینز کے سیٹ پر لیے گئے ہیں جن میں سب سجے سنورے پوز دیتے دکھے۔’

تصاویر یہاں دیکھیں:

اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب

اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain