بالی وڈ اسٹار ملائکہ اروڑا کے والد انیل اروڑا کی خودکشی کے بعد انکی رہائشگاہ پہنچنے والے لوگوں کی فہرست میں شامل ہونے والے سابق بوائے فرینڈ ارجن کپور سب کی توجہ کا مرکز بن گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس مطابق انیل اروڑا نے آج 11 ستمبر کی صبح 9 بجے ساتویں منزل پر تعمیر اپنے گھر کے ٹیرس سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔
ملائکہ اروڑا کو جب یہ خبر ملی تب تو پونے میں تھیں جہاں سے فوری طور پر ممبئی کیلئے روانہ ہوئیں اور اپنی والدہ کی رہائشگاہ انکے پاس پہنچ گئیں۔
ملائکہ کے اس بڑے غم میں سب سے پہلے انکے سابق شوہر ارباز خان رہائشگاہ پہنچے لیکن اس وقت خود ملائکہ بھی وہاں نہیں تھیں اور اندر پولیس اور کرائم برانچ تفتیش کر رہی تھی لہذا وہ رہائشگاہ کے باہر کھڑے پریشان نظر آئے۔
ملائکہ کے غم میں صرف انکے سابق شوہر ہی نہیں بلکہ سابق بوائے فرینڈ ارجن کپور بھی پہنچے جن کو دیکھ کر سب حیرت زدہ رہ رگئے کیونکہ انکے چہرے کے رنگ فق تھے۔
ارجن کپور گھر میں اندر جانے کے بجائے بلڈنگ میں نیچے ہی کھڑے نظر آئے جو آنے جانے والوں سے ملتے نظر آئے لیکن انکا چہرہ انکے جذبات کی بھرپور عکاسی کر رہا تھا اور دیکھنے والوں کو ایسا معلوم ہوا کہ جیسے ارجن کا ہی کوئی قریبی چلا گیا ہے۔
ایک ویڈیو میں ارجن کپور سیکیورٹی گارڈ سے ‘میڈم’ کہہ کر اندر کی جانب اشارہ کرتے دکھے جو ممکنہ طور پر وہ یہ پوچھنا چاہ رہے تھے کہ ملائکہ اروڑا اندر جاچکی ہیں کہ نہیں۔
بعدازاں ایک ایسی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس کو دیکھ کر سب ارجن کپور کیلئے افسردہ ہورہے ہیں۔
وائرل ویڈیو میں ارجن کپور کو بلڈنگ میں نیچے ایک کونے میں کھڑے دیکھا جاسکتا ہے اور اس لمحے سلیم خان، سلمیٰ خان اور سہیل خان رہائشگاہ پہنچے جنہیں دیکھ کر ارجن کپور کا چہرہ مزید ویران نظر آیا اور انہوں نے انکا ہاتھ جوڑ کر استقبال کیا لیکن ویڈیو میں ایسا دکھ رہا ہے کہ تینوں نے انہیں نظر انداز کردیا۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ارجن کپور سے بھی ہمدردی کا اظہار کیا جارہا ہے کہ وہ اس لمحے کشمکش کا شکار ہیں کیونکہ ملائکہ اسے انکا رشتہ حال ہی میں ختم ہوا ہے۔





































