تازہ تر ین

فخر سے کہتا ہوں میں ’رن مرید’ ہوں، ارسلان خان

پاکستانی ٹیلی ویژن کے  اداکار و ماڈل ارسلان خان نے اہلیہ و اداکارہ حرا خان کے ’رن مرید’ ہونے کا ثبوت دے دیا۔

فروری 2023 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ حرا خان اور انکے شوہر ارسلان خان اپنی بے مثال اداکاری کے ساتھ ساتھ دلکش کوریوگرافی کے سبب بھی خاصے مشہور ہیں۔

انکے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نظر ڈالی جائے تو حرا اور ارسلان اپنی پوسٹ میں شادی کے بعد معتدد بار منفرد کوریوگرافی اور سیر وتفریح کرتے دوستوں کے ہمراہ وقت گزارتے نظر آتے ہیں۔

حال ہی میں انڈسٹری کے اس پاور کپل نے  نجی ٹاک شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے کئی اہم موضوع پر اپنا نقطہ نظر پیش کیا۔

دوران انٹرویو میزبان کی جانب سے اہلیہ کی خدمت کرنے اور انکا خیال رکھنے کے بعد ملنے والے القابات سے متعلق  سوال کیا گیا جس پر ارسلان خان نے خود کو ہی رن مرید قرار دے کر سب کی توجہ حاصل کرلی۔

سوال کے جواب میں ارسلان خان نے کہا کہ انہیں اس بات کی کوئی پرواہ نہیں ہے کہ لوگ کیا کہتے ہیں، کیونکہ وہ اپنی بیوی کا بہت احترام کرتے ہیں اور اس سے محبت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر اپنی بیوی کا ساتھ دینا اور اس کی عزت کرنا “رن مرید” کہلانا ہے تو انہیں اس پر فخر ہے۔

ارسلان نے یہ بھی کہا کہ شادی میں ایک دوسرے کا ساتھ دینا اور ایک دوسرے کا خیال رکھنا ضروری ہوتا  ہے اور اگر کوئی اس پر تنقید کرتا ہے تو وہ اس کی پرواہ نہیں کرتے۔

علاوہ ازیں حرا اور ارسلان نے  شادی میں مردوں اور عورتوں کی عدم تحفظ کے بارے میں بھی بات کی۔اس حوالے سے  انہوں نے کہا کہ ان کے لیے ایک دوسرے کے فون چیک کرنا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

 ارسلان نے بتایا کہ، ان کے فون پر کوئی لاک نہیں ہے اور انکی اہلیہ کو اجازت ہے کہ وہ جب چاہیں انکا فون استعمال کرسکتی ہیں۔جبکہ انکا یہ بھی کہنا تھا کہ حرا بہت لاپرواہ ہیں انہیں اکثر یہ بھی معلوم نہیں ہوتا کہ انکا فون کہاں رکھا ہوا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain