تازہ تر ین

لاہور میں پولیو ٹیم پر تشدد میں ملوث خاتون سمیت 2 افراد گرفتار

لاہور میں پولیو ٹیم پر تشدد کرنے والی خاتون اورمرد کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے داتا گنج بخش ٹاون یو سی 69 میں پولیو ٹیم کی خاتون ورکر کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ پولیو ٹیم سے جھگڑے کی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیو قطرے نہ پلانے پر خاتون نے پہلے جھگڑا کیا۔پھر تشدد پر اتر آئی۔  تشدد کے دوران خاتون پولیو ورکر کے کپڑے بھی پھٹ گئے۔ پولیو ٹیم کے ساتھ موجود پولیس ٹیم نے پولیو ورکر کے ساتھ جھگڑا کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان میں ایک خاتون اور ایک مرد شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف ایریا سپروائزر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain