تازہ تر ین

کیریئر میں کمرشل کے بجائے رسکی فلموں کا انتخاب کیا، جھانوی کپور

بولی وڈ کی دلکش اداکارہ جھانوی کپور نے کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے شوبز کیریئر میں کمرشل کے بجائے رسکی فلموں کا انتخاب کیا ہے۔

 ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ وہ بڑی کمرشل فلمیں کرسکتی تھیں جہاں گلیمر ہوتا اور شہرت ملتی۔

 انہوں نے کہا کہ گلیمر فلمیں کرنے سے باکس آفس پر کامیابی کی ضمانت ہوتی ہے اور سب کچھ بہت آسان ہوتا ہے۔

 جھانوی کپور کا کہنا تھا کہ رسکی فلموں کی وجہ سے انہیں بہت ساری فلموں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ایک آرٹسٹ کے طور پر نام بنانا چاہتی ہیں اور یہ ایک طویل اور مشکل سفر ہے۔

خیال رہے اداکارہ جھانوی کپور نے  میں اپنی فلم ‘الجھ’ کی تشہیر کے دوران ایک دلچسپ انٹرویو بھی دیا تھا۔

انٹرویو میں میزبان نے پوچھا کہ ایسا کون سا کام ہے جسے وہ کسی بھی کردار کے لیے کبھی نہیں کریں گی

۔ جھانوی کپور نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ چاہے انہیں کسی بھی فلم کے لیے کتنی بھی بڑی رقم کیوں نہ ملے، وہ اپنے بال نہیں کٹوائیں گی۔

جھانوی نے وضاحت کی کہ اگر فلم کی ضرورت ہو تو وہ وِگ یا VFX کا استعمال کرنے کو تیار ہیں، لیکن بال کٹوانے کی صورت میں وہ معذرت کریں گی۔ ان کی والدہ کو ان کے لمبے بال بے حد پسند تھے، اس لیے وہ اس پر قائم ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں  اداکارہ جھانوی کپور نے ساڑھی کے دو مختلف انداز میں تیار ہو کر فیشن کی دنیا میں سب کی توجہ حاصل کی تھی۔

 ان تصاویر میں جھانوی کپور کے دو متضاد لکس دیکھے جا سکتے ہیں: ایک بھارت کی روایتی بہو کا اور دوسرا بولڈ ساڑھی نما لباس کا۔

جھانوی کپور نے گلابی رنگ کی ساڑھی پہنی، جس کے ساتھ پرنٹڈ بلاؤز نے بھی فیشن کی شوقین خواتین اور لڑکیوں کی نظروں کو متوجہ کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain