تازہ تر ین

مہیش بھٹ کا مزید فلمیں نہ بنانے کا اعلان

بولی وڈ کے معروف فلمساز مہیش بھٹ نے کہا ہے کہ وہ موجودہ دور کے حساب سے پُرانے ہوگئے ہیں لہٰذا اب مزید فلمیں نہیں بنائیں گے۔

 مہیش بھٹ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں نے اپنے کیریئر کے دوران 50 سے زائد فلمیں بنائی ہیں، میری فلموں کو شہرت بھی ملی ہے لیکن اب یہ دور میرے لیے نہیں ہے۔

مہیش بھٹ نے کہا کہ میرے نزدیک میری فلمیں آج کے لیے دور نہیں ہیں، میری کہانیاں اور فلم بنانے کا میرا انداز پُرانا ہوگیا ہے، اسی وجہ سے اب میں خود کو ہدایتکاری کے لیے مناسب نہیں سمجھتا ہوں۔

 اُنہوں نے کہا کہ میں اب بھارتی فلم انڈسٹری میں نئے فلمسازوں کو موقع دینا چاہتا ہوں کیونکہ وہ آج کی نسل کی پسند اور ناپسند کو مدِنظر رکھتے ہوئے فلمیں بنائیں گے۔

 فلمساز نے مزید کہا کہ عالیہ بھٹ کی نئی فلم ’سڑک 2‘ میری ہدایتکاری میں بننے والی آخری فلم ہوگی۔ اس کے بعد مزید ہدایتکاری نہیں کروں گا۔

 واضح رہے کہ مہیش بھٹ نے سال 1970 میں دستاویزی فلم ’سنکٹ‘ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا، سال 1982 میں مہیش بھٹ کو فلم ’ارتھ‘ کی ہدایتکاری کا موقع ملا، اُن کی یہ فلم باکس آفس پر سُپر ہٹ ثابت ہوئی تھی۔

اس فلم کے بعد مہیش بھٹ نے ایک کے بعد ایک سُپر ہٹ فلموں کو ہدایتکاری کی۔ اُنہیں اپنے فلمی کیریئر میں تین بار فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل شیخ رشید نے انکشاف کیا تھا کہ بھارتی فلمساز مہیش بھٹ دو بار خود چل کر ان کے پاس آئے اور لال حویلی پر فلم بنانے کی اجازت طلب کی۔

شیخ رشید کے مطابق، مہیش بھٹ دھن راج سہگل پر فلم بنانا چاہتے تھے اور ان کی خواہش تھی کہ فلم کی شوٹنگ لال حویلی میں کی جائے، لیکن شیخ رشید نے ان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے صاف انکار کر دیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain