میڈرڈ: ماہرین نے ڈائنوسار کی ایک نئی نسل دریافت کی ہے جو تقریبا 7 کروڑ 50 لاکھ برس قبل اسپین کے علاقے میں مقیم تھی۔
لمبی گردن، چار ٹانگیں اور چھوٹا سر رکھنے والے ڈائنو سار ساروپوڈ سبزہ خور جانور تھے۔ اس ڈائنو سار کا نام کونکاسورا پنٹیکوئنسٹرا رکھا گیا ہے، جو اس علاقے پر رکھا گیا ہے جہاں پر یہ رہا کرتے تھے۔
’کونکا‘ کے نام سے مشہور یہ ڈائنو سار ایک درمیانے سے بڑے سائز کا ٹائٹینوسار ہے، جو تقریبا 50 فٹ لمبی اور 10 ٹن سے زیادہ وزنی ہے۔ جبکہ اس کا قد 10 فٹ تھا۔
تحقیق کے سربراہ مصنف یونیورسٹی آف لسبن کے ماہر پیڈرو موشو کا کہنا تھا کہ کونکا کا نمونہ لو ہیوکو کے مقام سے اکٹھا کیے گئے ساروپوڈ کی دیگر باقیات سے زیادہ مکمل حالت میں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ماہرین نے وہ نمونے اکٹھے کرنے کا فیصلہ کیا جن کے متعلق ان کا خیال تھا کہ زیادہ معلوماتی اور مکمل ہوں گے۔