تازہ تر ین

زمین کے گرد ایک اور چاند چکر لگانے کیلئے تیار

جلد ہی ہمارے سیارے زمین کو ایک اور چاند ملنے والا ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق یہ دوسرا چاند بنیادی طور پر ایک چھوٹا سیارچہ (asteroid) ہے جو نظامِ شمسی میں اپنے سفر کے درمیان زمین کی جانب آ رہا ہے۔

اس حوالے سے ریسرچ نوٹس آف دی اے اے ایس میں شائع ہونے والے ایک نئے مقالے میں بتایا گیا ہے کہ جب یہ سیارچے زمین کے قریب سے گزرتے ہیں تو زمین کی کششِ ثقل ان سیارچوں (asteroids)  کو اپنے جانب  کھینچتی ہے جس کی وجہ سے یہ زمین کے گرد چکر لگاتے ہیں۔

ایک پرانی تحقیق کے مطابق 2006ء میں ایک سیارچہ(asteroid) زمین کے گرد 1سال تک زمین کے گرد چکر لگاتا رہا تھا اور پھر اس نے اپنا راستہ تبدیل کر لیا تھا۔

اب حال ہی میں سائنسدانوں نے PT5 2024 نامی ایک چھوٹے سیارچے کو دریافت کیا ہے۔

سائنسدانوں کا خیال ہے کہ یہ سیارچہ(asteroid) زمین کی کششِ ثقل کی وجہ سے کچھ عرصے تک اس کے گرد چکر لگاتا رہے گا۔

سائنسدانوں کے مطابق یہ سیارچہ (asteroid) زمین کے گرد 53 دن تک چکر لگاتا رہے گا اور زمین کے گرد اس کا سفر 29 ستمبر سے شروع ہو گا اور 25 نومبر تک جاری رہے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain