تازہ تر ین

انورا کمارا سری لنکا کے صدرمنتخب، شہباز،زرداری کی مبارکباد

کولمبو: بائیں جانب جھکاؤ رکھنے والے سیاست دان انورا کمارا ڈسانائیکے نے سری لنکا کے صدارتی انتخابات میں دوسرے راؤنڈ کی تاریخی گنتی کے بعد کامیابی حاصل کر لی۔

گنتی کے پہلے راؤنڈ میں کسی بھی امیدوار نے کل ووٹوں کے 50 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل نہیں کیے، جہاں ڈسانائیکے کو 42.31 فیصد ووٹ ملے جبکہ ان کے قریبی حریف، اپوزیشن لیڈر ساجیت پریماداسا کو 32.76 فیصد ووٹ ملے لیکن ڈسانائیکے جنہوں نے عوام سے اچھی حکمرانی اور انسداد بدعنوانی کے سخت اقدامات کا وعدہ کیا تھا، دوسری گنتی کے بعد فاتح کے طور پر ابھرے۔

سری لنکا کو بدترین معاشی بحران کا سامنا کرنے کے بعد 2022 میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہروں سے گوٹابایا راجا پاکسے کو ہٹانے کے بعد ہفتے کو ہونے والا یہ پہلا الیکشن تھا۔

وزیراعظم شہبازشریف اورصدرزرداری نے سری لنکا کے نومنتخب صدرکو انتحابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ۔اپنے بیان میں صدر نے کہا ہے کہ پاکستان سری لنکا کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، امید ہے صدر انورا کمارا ڈیسا نائیکے کی قیادت میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain