تازہ تر ین

سندھ اسمبلی میں انسداد منشیات سے متعلق قانون اتفاق رائے سے منظور

کراچی: سندھ اسمبلی نے انسداد منشیات سے متعلق مسودہ قانون اتفاق رائے سے منظور کر لیا جس میں منشیات کے استعمال، تیاری، ترسیل اور فروخت کو ناقابل ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے۔

انسداد منشیات کے قانون کا مسودہ قائمہ کمیٹی کی ترامیم کے ساتھ منظور کیا گیا ہے۔ سینیئر وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ منشیات میں ملوث کتنا بااثر کیوں نہ ہو بچ نہیں سکے گا، نئے قانون کے بعد انسداد منشیات کی مزید مؤثر کارروائیاں ہوں گی۔

نئے قانون کے تحت تعلیمی اداروں اور اطراف میں نشہ آور اشیا کی فروخت اور استعمال پر انتہائی سزا ہوگی جبکہ منشیات کی اطلاع پر ایکسائز پولیس کسی بھی عمارت میں چھاپہ مار سکے گی۔

منشیات کی ترسیل میں پکڑی جانے والی گاڑی مقررہ مدت کے بعد قابل استعمال ہوگی جبکہ منشیات کی روک تھام کے لیے ایکسائز تھانوں کی تعداد بڑھائی جائے گی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain