تازہ تر ین

ملک کے بیشتر علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارشوں کی پیش گوئی

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارشوں کی پیش گوئی کردی۔

موسم کی صورت حال کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، پنجاب، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارشیں متوقع ہیں جب کہ اسلام آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

اسی طرح مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، سیالکوٹ، گجرات، لاہور اور حافظ آباد میں بارشوں کا امکان ہے۔ خوشاب، جھنگ، میانوالی، سرگودھا اور فیصل آباد میں بھی جھکڑ چلنے کے ساتھ ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔ اس دوران خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر ژالہ باری ہو سکتی ہے۔

اُدھر خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسلا دھار بارش جب کہ چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہے گا اور شام کے اوقات میں تھر پارکر میں ہلکی بارش متوقع ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain