تازہ تر ین

سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی، 8 خوارج ہلاک

اسلام آباد: شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 8 خوارج کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

سیکیورٹی فورسز سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوارج ہلاک ہوگئے جبکہ مارے گئے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔

ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی سرگرم رہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کلینگ آپریشن جاری ہے تاکہ علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کیا جا سکے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain