تازہ تر ین

اسٹیبلشمنٹ کی حمایت سے سیاست، اقتدار حاصل کرنے کی روایت ختم ہونا چاہیے، سعد رفیق

 لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے اسٹیبلشمنٹ کی حمایت سے سیاست کرنے اور اقتدار حاصل کرنے کی روایت ختم ہونا چاہیے۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سیاسی جماعتوں کو بناتی ہے جس سے کچھ مشکلات پیدا ہوتی ہیں۔ کوئی سیاسی جماعت اپنا منشور پڑھنے کی بھی روادار نہیں۔ اسٹیبلشمنٹ کی حمایت سے سیاست کرنا اور اقتدار حاصل کرنا تمام سیاسی قائدین کا محبوب مشغلہ رہا ہے اس روایت کو ختم کرنا ہو گا۔سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ غلطی چند لوگ کرتے ہیں سزا ساری جماعت کو ملتی ہے۔ یہ جو پارٹی رگڑا کھا رہی یہ لوگ بھی اسی وجہ سے اس موڑ پر کھڑے ہیں۔ آئین پاکستان کو تسلیم کرنے والی جماعتوں کو ساتھ بیٹھنا ہوگا۔ آئین پاکستان کو ماننے والے آج دست و گریباں ہیں ۔لوگ سمجھتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی، مسلم لیگ ن اور اسٹبلشمنٹ کی لڑائی بڑی ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ سب سے اہم مسئلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ آج عدلیہ کے جج متنازع ہو گئے ہیں۔ ریاستی اداروں کو بھی سوچنا ہو گا۔ پاکستان کے خلاف بیرونی سازشوں سے بچنا ہے تو ہمیں اکٹھا ہونا پڑے گا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain