تازہ تر ین

انٹرا پارٹی الیکشن کیس؛ پی ٹی آئی کو دستاویزات جمع کروانے کیلیے مہلت مل گئی

  اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کو دستاویزات جمع کروانے کے لیے مزید مہلت دے دی۔

الیکشن کمیشن کے رکن نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس پر سماعت کی۔ چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

بیرسٹر گوہر نے موقف اختیار کیا کہ ہم نے  انٹرا پارٹی الیکشن  ریکارڈ ایف آئی اے سے حاصل کرنے کیلئے عدالت سے رجوع کیا ہے۔ کورٹ نے ایف آئی اے سے ہمارا ریکارڈ مانگ لیا ہے۔ ہم نے ایف آئی اے کو کہا ہے کہ ہمیں ریکارڈ دیں ہم کاپی کرکے انہیں  واپس کر دیں گے۔ ہم نے ایف آئی اے کو  کہا کہ آپ کی گاڑی میں ہمارا ریکارڈ پڑا ہے اسے واپس دے دیں۔  دس دن تک ہمیں ایف آئی اے سے ریکارڈ مل جائے گا۔ دستاویزات جمع کروانے کے لیے مزید مہلت دی جائے۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو دستاویزات جمع کرانےکےلئے مزید مہلت دیتے ہوئے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کردی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain