تازہ تر ین

پاک انگلینڈ سیریز؛ انگلش شیر رات گئے ملتان پہنچ گئے

انگلیںڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کیخلاف تین میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے ملتان پہنچ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رات گئے انگلش ٹیم آل راؤنڈر بین اسٹوکس کی قیادت میں پاکستان پہنچی، انگلینڈ کی ٹیم 2 اور 3 اکتوبر کو آرام کے بعد 4 اکتوبر سے اپنی پریکٹس شروع کرے گی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 7 اکتوبر سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

سیریز کے بقیہ دو میچز 15 سے 19 اکتوبر تک ملتان جبکہ 24 سے 28 تک راولپنڈی میں شیڈولڈ ہیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain