تازہ تر ین

پہلی مرتبہ بڑا موقع ہاتھ لگا ہے، ایران پر حملہ کر دیں، سابق اسرائیلی وزیر اعظم

تل ابيب: اسرائیل کے سابق وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے اپنی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پہلی مرتبہ بڑا موقع ہاتھ لگا ہے ایران پر حملہ کر دینا چاہیے۔

سابق وزیر اعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ 50 سالوں میں ہمارا نمبر ایک دشمن ایران کے خلاف ایک بڑا موقع ہاتھ لگا ہے، ہم اس موقع کی مدد سے مشرق وسطیٰ کا چہرہ اپنے حق میں بدل سکتے ہیں۔

نفتالی بینیٹ نے ایران کی قیادت کو شطرنج کے بہترین کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دشمن نے 50 سال میں پہلی دفعہ براہ راست حملہ کر کے غلطی کر دی ہے، ہمیں اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیئے اور ایران کے جوہری پروگرام کے مراکز کو نیست و نابود کر دینا چاہیے۔

سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ایرانی حملہ دہشت گردی ہے، ہمیں اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا چاہیے، آج تاریخ ہمارے دروازے پر دستک دے رہی ہے ہمیں دروازہ کھول دینا چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات ایران نے گزشتہ رات اسرائیل پر 200 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا تھا، اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی دفاعی نظام نے ایران کے اس حملے کو مکمل طور پر ناکام بنا دیا تھا۔

دوسری جانب ایران پاسداران انقلاب گارڈ نے حملے کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا تھا کہ بیلسٹک میزائلوں سے اسرائیل کے متعدد اہم فوجی و سیکیورٹی مراکز کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات ایران نے اسرائیل پر 200 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا تھا، ایرانی پاسداران انقلاب گارڈ کا کہنا تھا کہ حملہ اسماعیل ہنیہ اور حسن نصراللہ کی شہادت کا بدلہ ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain