تازہ تر ین

پی ٹی آئی کے احتجاج کا مقصد ایس سی او اجلاس میں سفارتی کوششوں کو سبوتاژ کرنا ہے، نائب وزیراعظم

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج کے لیے اس وقت کا چناؤ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سبوتاژ کرنا ہے۔

نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار  نے پی ٹی آئی کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا احتجاج کے لیے وقت کا چناؤ بدقسمتی اور قابل مذمت ہے، ان کا یہ اقدام پاکستان کی بین الاقوامی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام اس وقت کیا گیا جب پاکستان میں ایس سی او سربراہی اجلاس شیڈول ہے، احتجاج کےلیے اس وقت کے چناؤ کا مقصد ملک میں انتشار پیدا کرنا اور اس کا مقصد ایس سی او اجلاس میں پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سبوتاژ کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک ملک کے وزیر خارجہ کو احتجاج میں شرکت کی دعوت سیاسی مفادات کےلیے ملکی ساکھ نقصان پہنچانے کی کوشش ہے، جب دنیا دیکھ رہی ہو تو ہمیں اتحاد اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ وقت پاکستان کے لیے عزم، استحکام اور قیادت کرنے کا وقت ہے، ہمیں چھوٹے چھوٹے سیاسی مفادات سے بالا تر ہونا پڑے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain