تازہ تر ین

طالبعلم نے فارم میں والدین کی جگہ عمران ہاشمی اور سنی لیون کے نام لکھ دیئے

بہار: بھارتی ریاست بہار کے شہر مظفرپور سے تعلق رکھنے والے ایک طالبعلم نے اپنے بی اے امتحان کے فارم میں والدین کے نام کے خانے میں بالی وڈ اداکاروں کے نام لکھ کر سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

بھارتی میڈیا کے مطابق کندن نامی طالبعلم کے امتحانی فارم کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں اس نے والدہ کے نام کی جگہ پر سنی لیون اور والد کے نام کی جگہ پر عمران ہاشمی کا نام درج کیا۔

یہ فارم کندن کی گریجویشن کا تھا اور اس میں دیگر بنیادی معلومات تو درج تھیں، لیکن والدین کے خانے میں بالی وڈ اداکاروں کے نام لکھے گئے تھے۔

fdsfsafdasasdf

اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اس فارم کو یونیورسٹی نے قبول کیا یا رد کردیا، اور اس وائرل فارم کی تصدیق بھی بھارتی میڈیا کے مطابق نہیں ہو سکی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain