تازہ تر ین

معیشت آئی پی پیز نے نہیں، ہم نے تباہ کی، شاہد خاقان

 لاہور: عوام پاکستان پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان میں پاور سیکٹر کی ریگولیشن انتہائی کمزور ہے۔معیشیت آئی پی پیز نے نہیں، ہم نے تباہ کی، وعدہ خلافی ہوگی تو انویسٹر کیسے آئے گا؟۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاور سیکٹر کے مسائل،آئی پی پی ایشو اور حل کے حوالے سے انسٹیٹیوشن آف الیکٹریکل اینڈ الیکٹرونکس انجینئرز پاکستان کے مذاکرے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ماڈریٹر اور انرجی ایکسپرٹ طاہر بشارت چیمہ تھے۔شاہد خاقان نے مزید کہا کہ معاملے کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں 46 یا 42 ہزار میگاواٹ نہیں۔ آئی پی پیز 10 سال پہلے بھی یہی تھے لیکن مسئلہ نہیں تھا۔آئی پی پیز نے منافع کمایا لیکن زبردستی نہیں کمایا۔ خود مانتا ہوں آئی پی پیز میں کرپشن ہوئی۔ حکومت نے جو ٹیرف دیا وہی وصول کیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain