تازہ تر ین

قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی ایک بار پھر تبدیل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے سلیکشن کمیٹی ایک بار پھر تبدیل کردی، سلیکشن کمیٹی کی تعداد 7 سے کم کرکے صرف 5 ارکان تک محدود کردی گئی۔

بورد نے 5 سلیکٹرز کو ہی مکمل طور پر با اختیار بناتے ہوئے پلینگ الیون منتخب کرنے کا حق بھی سونپ دیا ہے، کپتان اور ہیڈ کوچ کو 15 رکنی ٹیم کےساتھ پلینگ الیون منتخب کرنے کے حوالے سے ووٹنگ رائٹس سے بھی محروم کرکے ان کے ہاتھ باندھ دیئے ہیں۔

عاقب جاوید، علیم ڈار، اظہر علی، اسد شفیق اور حسن چیمہ کو پہلی بار تمام اختیارات سونپ دیئے ہیں۔

15 رکنی ٹیم میں کس کو شامل ہونا چاہیے، اس کا فیصلہ اب یہ پانچوں سلیکٹرز ہی کریں گے۔ کس میچ میں کون سی پلینگ الیون کھیلے گی، یہ فیصلہ بھی اب یہ پانچ سلیکٹرز ہی کریں گے تاہم پندرہ رکنی ٹیموں کے ساتھ 11 ارکان کے انتخاب کے وقت عاقب جاوید، اظہر علی، علیم ڈار، اسد شفیق اور حسن چیمہ ٹیم کپتان اور ہیڈکوچ کے ساتھ مشاورت کے ضرور پابند ہوں گے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain