تازہ تر ین

اسلام آباد ہائیکورٹ: آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری

اسلام آباد: ہائی کورٹ میں آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کے لیے ججز کا ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا گیا۔

آئندہ ہفتے کے ججز ڈیوٹی روسٹر کے مطابق 21 سے 25 اکتوبر تک کیسز کی سماعت کے لیے 7 سنگل اور 3 ڈویژن بینچ تشکیل دیے گئے ہیں۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق سمیت 7 ججز آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کریں گے جب کہ جسٹس بابر ستار ایک ماہ کی چھٹی کے باعث آئندہ ہفتے بھی کیسز کی سماعت کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے ۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس ارباب محمد طاہر لندن میں لا کانفرنس میں شریک ہیں ۔ جسٹس طارق جہانگیری آئندہ ہفتے میں پہلے 3 دن اور جسٹس ارباب طاہر پہلے 2 دن دستیاب نہیں ہوں گے ۔ دونوں ججز لندن میں لا کانفرنس میں شرکت سے واپسی کے بعد مقدمات کی سماعت کریں گے ۔

چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل ڈویژن بینچ آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کرے گا ۔ اسی طرح دوسرا ڈویژن بینچ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق پر مشتمل ہو گا جب کہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل ڈویژن بینچ 23 اکتوبر سے دستیاب ہو گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain