اسلام آباد: آئینی ترامیم پر جاری مشاورت کے حوالے سے پی ٹی آئی وفد آج پھر مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پہنچ گیا۔
ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر آنے والے پاکستان تحریک انصاف کے وفد میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، سلیمان اکرم راجا ، اسد قیصر اور علی ظفر شامل شامل ہیں۔
سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین حامد رضا بھی پی ٹی آئی وفد کے ساتھ مولانا فضل الرحمٰن کے گھر پہنچے ہیں۔