تازہ تر ین

اہم معدن کی کھپت میں کمی کینسر کو پھیلنے سے روک سکتی ہے، تحقیق

ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ برازیل نٹ میں بھرپور مقدار میں موجود ایک اہم معدن ٹرپل نیگیٹو بریسٹ کینسر کے پھیلاؤ کو روکنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

کینسر ریسرچ یو کے کی مالی اعانت سے کی جانے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سیلینیئم کے اینٹی آکسیڈنٹ اثرات کو محدود کرنا کینسر کی اس قسم کو کنٹرول کرنے کا ایک طریقہ ہو سکتا ہے۔

ٹرپل نیگیٹو بریسٹ کینسر کا علاج کرنا مشکل ہوتا ہے لیکن تھراپی اور سرجری کی مدد سے اس کو جسم کے دوسرے حصوں تک پھیلنے سے پہلے تک قابو کیا جا سکتا ہے۔

ماضی میں سیلینیئم (ایک اہم اینٹی آکسیڈنٹ) کو کینسر خلیوں کے خلاف لڑائی میں ایک کارگر جزو سمجھا جاتا تھا۔

تاہم، تازہ ترین تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ کینسر کے خلیے سیلینیئم کی تلاش میں ہوتے ہیں، بالخصوص تب جب خلیے باریک اور خلیوں کے جتھے سے دور ہوتے ہیں۔

ایک بار یہ خلیے جتھہ بن جائیں تو ٹرپل نیگیٹو بریسٹ کینسر کے خلیے ایک قسم کی چکنائی کا سالمہ بناتے ہیں جو الیئک ایسڈ (جو عموماً زیتون کے تیل میں پایا جاتا ہے) رکھتے ہوتے ہیں۔ یہ ایسڈ خلیوں کو سیلینیئم کی کمی واقع ہونے پر مرنے سے بچاتا ہے۔

تحقیق میں معلوم ہوا کہ جب ٹرپل نیگیٹو بریسٹ کینسر خلیے جتھے نہیں بنتے (یعنی جب جسم کے دوسرے حصوں کی جانب حرکت کر رہے ہوتے ہیں) تب یہ سیلینیئم کے بغیر زندہ نہیں رہ پاتے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain