تازہ تر ین

بشریٰ بی بی کی گرفتاری عمران خان پر دباؤ کیلیے تھی، رہائی ڈیل نہیں، بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کو عمران خان پر دباؤ ڈالنے کے لیے گرفتار کیا گیا تھا، ان کی رہائی کوئی ڈیل نہیں ہے۔
اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ ڈیل کرنے والے شریف خاندان کی طرح لندن یا سعودی عرب بھاگ جاتے ہیں۔ بشریٰ بی بی کی رہائی کسی ڈیل کے نتیجے میں نہیں ہوئی ہے۔ وہ رہائی کے بعد باہر کسی ملک نہیں بلکہ پشاور پہنچی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈیل وہ کرتے ہیں جو گاڑیوں کی ڈگی میں جاتے ہیں۔ مخالفین ڈیل کی بے بنیاد افواہیں پھیلا رہے ہیں۔ ڈیل مخالفین کی خواہش ہوسکتی ہے مگر حقیقت نہیں۔
صوبائی مشیر کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی نے بہادری کے ساتھ جعلی مقدمات کا سامنا کیا۔ بشریٰ بی بی کو عمران خان پر دباؤ ڈالنے کے لیے گرفتار کیا گیا تھا۔ مشکل وقت میں بشریٰ بی بی عمران خان کی طاقت بنی رہیں۔

اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain