تازہ تر ین

پروسٹیٹ کینسر کی علامات کیا ہیں؟

پروسٹیٹ کینسر یو کے کا کہنا ہے کہ آٹھ میں سے ایک مرد کو اپنی زندگی میں کسی نہ کسی وقت پروسٹیٹ کینسر کا سامنا ہوتا ہے۔ یہ بڑی عمر میں سب سے زیادہ عام ہے۔ بالخصوص 75 سال سے زیادہ عمر کے مردوں میں اور 50 سال سے کم عمر میں کیسز بہت کم ہوتا ہے۔

پروسٹیٹ کینسر بہت مختلف طریقے سے ظاہر ہوتا ہے جب کہ کچھ تیزی سے پھیل سکتے ہیں اور کچھ بہت آہستہ ترقی کرتے ہیں۔
ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ بھی ممکن ہے کہ برسوں تک کوئی علامات ظاہر نہ ہوں اور کچھ لوگوں کو اس سے کبھی کوئی پریشانی نہیں ہوتی ہے۔ لیکن دوسروں میں کینسر جارحانہ اور مہلک ہو سکتا ہے.
پروسٹیٹ کینسر کا جلد پتہ چلنے پر اس کے کامیاب علاج کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ ادارے کا مزید کہنا ہے تھا کہ پروسٹیٹ کینسر کا خطرہ اس وقت بھی زیادہ ہوتا ہے اگر آپ کا کوئی قریبی رشتہ دار باپ، بھائی، دادا یا چچا بھی اس میں مبتلا ہو۔
اس بیماری کا عام علامات مندرجہ ذیل ہیں:

زیادہ کثرت سے پیشاب کرنا، خاص طور پر رات کے وقت

پیشاب کرنے میں دشواری جیسے کم بہاؤ اور اس میں کافی وقت لگنا

پیشاب یا منی میں خون آنا

واضح رہے کہ یہ علامات دیگر حالات کی وجہ سے بھی ہو سکتی ہیں لیکن یہ ضروری ہے کہ کسی بھی علامت کیلئے ڈاکٹر سے معائنہ کرایا جائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain