تازہ تر ین

برطانیہ میں نئے منکی پاکس وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق

برطانیہ میں صحت کے حکام نے ملک میں نئے قسم کے منکی پاکس کے پہلے کیس کی تصدیق کی ہے ۔
برطانیہ کی ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی نے ایک بیان میں کلیڈ آئی بی منکی پاکس انفیکشن کا پتہ لگانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا کیس ہے تاہم برطانیہ کی آبادی کے لیے خطرہ ابھی بھی کم ہے۔
اگرچہ مریض کی شناخت نہیں ہوسکی ہے لیکن ہیلتھ ایجنسی کا کہنا ہے کہ اس شخص نے حال ہی میں افریقی ممالک کا سفر کیا تھا اور کمیونٹی میں اس بیماری کے پھیلاؤ کا مشاہدہ کیا تھا۔
ادارے نے کہا کہ ضرورت کے مطابق جانچ اور ویکسینیشن کے لیے ایجنسی اور شراکت دار تنظیموں کے ذریعے مریض کے ساتھ رابطے رکھے جا رہے ہیں۔
چیف میڈیکل ایڈوائزر سوزن ہاپکنز نے کہا کہ ہم متاثرہ شخص کے قریبی رابطوں کا پتہ لگانے اور کسی بھی ممکنہ پھیلاؤ کے خطرے کو کم کرنے کے لیے تیزی سے کام کر رہے ہیں۔ مقرر شدہ پروٹوکول کے مطابق یہ جاننے کے لیے بھی تحقیقات جاری ہیں کہ فرد کو انفیکشن
کیسے ہوا اور آیا اس سے وابستہ مزید کیسز بھی ہیں یا نہیں؟۔

اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain